ایف بی آر :ان لینڈ ریونیو کی 89خالی اسامیاں مستقل ختم

ایف بی آر :ان لینڈ ریونیو کی  89خالی اسامیاں مستقل ختم

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آرنے ان لینڈ ریونیو کی 89خالی اسامیاں ختم کر دیں۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے خالی اسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئیں۔خالی اسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے جبکہ حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں