جعلسازی سے پراپرٹی اپنے نام کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی دستاویزات تیار کرکے پراپرٹی اپنے نام منتقل کروانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نعیم نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر دھوکہ اور فراڈ کرتے ہوئے پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرکے پراپرٹی اپنے نام منتقل کروالی گئی، جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ۔