وزیراعلیٰ سندھ نے سٹیل مل بحالی کے لیے روس سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ نے سٹیل مل بحالی  کے لیے روس سے مدد مانگ لی

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کی بحالی کے لیے روس سے مدد مانگ لی۔ آئندہ ہفتے پاکستانی ماہرین اور روسی نمائندوں کے درمیان آن لائن مشاورت ہوگی۔

اس کے بعد روسی وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا جس سے اسٹیل مل کی بحالی میں بڑی پیش رفت ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور روسی سفیر البرٹ خوریف کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے سیکریٹری رحیم شیخ جبکہ روسی سفیر کے ساتھ قونصل جنرل آندرے فیدوروف ، تھرڈ سیکریٹری پاول لامانوف اور اتاشی اکاتیرینا زگاچ موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں