ہم جدو جہد کی آخری سٹیج میں داخل ہو چکے ہیں ، حامد رضا

 ہم جدو جہد کی آخری سٹیج میں داخل ہو چکے ہیں ، حامد رضا

لاہور (دنیا نیوز )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمیں جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا یوں کہیے حبس بے جا میں رکھا ، تمام رہنما ہی حبس بے جا میں رہے ، ہم نے کہا گرفتاری ڈالیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ، ہمیں بائی فورس وہاں سے نکالا گیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعرات کا دن ، منگل کے ساتھ ایکسچینج کر دیا گیا تھا ، لہذا ہم ملاقات کے لیے وہاں پہنچے ، عدالت کے تمام فیصلے موجود ہیں ، احتجاج کی کال بہت جلد آ جائے گی ، ہم تو خان سے ملنے جا رہے تھے کوئی اسلحہ نہیں لے جا رہے تھے جو انہوں نے یہ سلوک کیا ، ہماری ملاقات ہائی کورٹ کی اجازت سے ہونی تھی لیکن انہوں نے ہمیں حبس بے جا میں رکھا ، اس کی ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے ، ہم جدو جہد کی آخری سٹیج میں داخل ہو چکے ہیں ، بانی نے ملاقات میں احتجاج کی کال بارے فیصلہ کرنا تھا ، وہ اس بارے اپنا ذہن بنا چکے ہیں ، احتجاج بھی ہو سکتا ہے اور دھرنا بھی ہو سکتا ہے ۔میاں جاوید لطیف رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ جب ہم جیلوں میں تھے اس طرح ہماری ملاقاتیں نہیں ہوا کرتی تھیں ، وہ تو دن میں 20 بیس لوگوں سے روزانہ ملنے جا رہے ہوتے ہیں ، مریم نواز کو جیل سے گرفتار کرنے لگے تو ہم نے کہاکہ باہر جا کر گرفتار کر لیں لیکن انہوں نے تو نواز شریف کو اذیت دینی تھی، یہ کبھی خط لہراتے ہیں ، کبھی اس ملک کا جھنڈا لہرا دیا جاتا ہے ، ، وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں ہم کفن باندھ کر آئیں گے ، کیا یہ پاکستان میں نو مئی کے جیسی کوئی اور انہونی کرنا چاہتے ہیں ، اگر عدالتیں راتوں کو نہ کھلتیں تو نو مئی نہ ہوتا ، انہیں اداروں کے اندر سے سہولت کاری آج بھی میسر ہے ، خدارا ملک کو چلنے دیں ، اگر کوئی پاکستان کے ساتھ مخلص ہے توسہولت کاروں کو بے نقاب کر دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں