پنجاب نے یواے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی خبر غلط :عظمیٰ بخاری
لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چھپنے والی ایک خبر میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کا ذکر سراسر غلط ہے ۔
حکومت پنجاب نے یو اے ای کے کسی بھی فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی،اس لئے اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے متعین سرپلس کیلئے درست راستے پر گامزن ہے ۔ مذکورہ خبر میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے ۔