سموگ کم، ورک فراہم ہوم میں 31جنوری تک توسیع

سموگ کم، ورک فراہم ہوم میں 31جنوری تک توسیع

لاہور(کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)مشرقی ہواؤں کے رخ کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آگئی،جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

لاہوریوں نے 2 ہفتے بعد سورج کو دیکھا تاہم سموگ کے تدارک کیلئے عائد کی گئی پابندیاں بدستور برقرارہیں ، لاہور ، ملتان میں نجی وسرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ، پابندی کا اطلاق فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ہوگا ۔لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی لگادی گئی ، سموگ پرلاہور اور ملتان میں تمام ہائر سکینڈری تک سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ میں کمی آئی ہمیں اپنے سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، پابندیاں فی الحال برقرار ہیں ، سموگ سے بچاؤ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے ۔ گزشتہ روز دن چڑھنے کے ساتھ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس276رہا، سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن جاری ہے ، 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور اتوار کو دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی آئی ،ملتان میں اے کیوآئی 208 ہوگیا ۔دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں 559اے کیوآئی کے ساتھ اس وقت دہلی پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں