سموگ : ہائیکورٹ کی موٹر سائیکلوں کو بیٹری پر منتقل کرنیکی ہدایت

سموگ : ہائیکورٹ کی موٹر سائیکلوں کو بیٹری پر منتقل کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو پٹرول کی بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی اور حکم دیا کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے ۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے بجٹ مختص کر دیا گیا ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی خریداری احسن اقدام ہے الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی ہوگی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں