ہائیکورٹ:وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان کا معاملہ ، وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست گزار سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔۔۔
جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیالہذا وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردینے کی استدعا کردی۔