الیکشن ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی بلاول، سپیکر اسمبلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)الیکشن ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست خاتون اشبا کامران کی درخواست میں الیکشن کمیشن ،بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ، بلاول بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بھی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،سپیکر قومی اسمبلی کو اس معاملے پر یکم نومبر کو خط لکھا، بلاول بھٹو زرداری اس کی خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے ہیں لہذا عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔