انسداددہشتگردی عدالت ڈی جی امیگریشن ،اورایف آئی اے کوتوہین عدالت کانوٹس
راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشتگری کی عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بیرون ملک فرار ہونے پر جاری ہوا،توہین عدالت کا نوٹس پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے فرار ہونے کی نشان دہی پر جاری کیا گیا ۔عدالت نے دونوں افسران کو 22 نومبر کو تحریری وضاحت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔