توشہ خانہ گاڑیاں:نواز،گیلانی کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ نہ ہوسکا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد کی عدم دستیابی کے باعث نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
نیب کی درخواست پر ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی یا سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے پر فیصلہ کیا جانا تھا تاہم جج کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔