ٹرانسپورٹ بند ،مسافروں نے ریلوے سٹیشن کا رخ کرلیا

ٹرانسپورٹ بند ،مسافروں نے  ریلوے سٹیشن کا رخ کرلیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے پرلاہورکے مسافروں نے ریلوے سٹیشن کا رخ کر لیا۔

لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ،ریلوے انتظامیہ کو راولپنڈی کیلئے رات گئے دو سپیشل ٹرینیں چلانا پڑیں، ، شدید رش کے باعث ریلویز نے رات 2 بجے لاہور سے راولپنڈی تک سپیشل ٹرین چلائی، تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری ریلوے سٹیشن کے داخلی راستوں اور پلیٹ فارمز پر تعینات رہی، پولیس کی جانب سے مشکوک مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھنے اور تلاشی لینے کے بعد سفر کی اجازت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں