پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے رابطہ نہیں کیا محمود اچکزئی اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کیلئے اپوزیشن اتحاد سے مشاورت یا رابطہ نہیں کیا۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اسلام آباد سے واپس کوئٹہ چلے گئے ۔اختر مینگل دبئی میں ہیں، ان سے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ علامہ ناصر عباس بیرون ملک دورے کی وجہ سے احتجاج کا حصہ نہیں ہوں گے ۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔