عظمیٰ بخاری کالاہور میں ٹریفک روانی، امن وامان کا جائزہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
وزیراطلاعات نے لکشمی چوک،شملہ پہاڑی،حاجی کیمپ ،ریلوے سٹیشن ،لاری اڈا،مینار پاکستان ،آزادی فلائی اوور،اندرون شہر ،مال روڈ ،جی پی او چوک اورچیئرنگ کراس چوک پر ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو مسترد کردیا ہے ،لاہور میں تمام شاہراہیں کھلیں اورمعمولات زندگی رواں دواں رہے ،لاہور میں بیشتر جگہوں پر مارکیٹیں بھی کھلی رہیں۔ مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آیا،تحریک انصاف لاہور کی قیادت بھی غائب ہے ،پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔