پولیس اہلکار بوریت دور کرنے کیلئے جھولا جھولنے لگے ،ویڈیووائرل
راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی احتجاج کے لیے 26 نمبر چونگی کے اطراف ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بوریت دور کرنے کیلئے تفریح تلاش کرلی۔
پولیس اہلکار 26 نمبر چونگی کے قریب جھولا جھول کر بوریت دور کرتے رہے ، جھولا جھولنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔واضح رہے کہ 26 نمبر چونگی پر 24 نومبر کی صبح 6 بجے سے پولیس فورس مسلسل تعینات ہے۔