وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں بدلنے والے فیچر پر کام جاری

وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں بدلنے والے فیچر پر کام جاری

نیویارک(نیٹ نیوز)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد انہیں طویل وائس نوٹس سننے سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ کے واٹس ایپ صارفین کے لیے طویل ریکارڈنگ کو ٹرانسکرپشن میں بدل دے گا جس کو پڑھ کر جانا جا سکے گا کہ پیغام بھیجنے والے نے وائس نوٹ میں کیا کہا ہے ۔واٹس ایپ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اس فیچر کا مقصد لوگوں کو شور کے ماحول میں طویل وائس نوٹ موصول ہونے پر گفتگو جاری رکھنا ہے ،متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر سے پیش کی جانے والی تحریر واٹس ایپ سمیت کوئی بھی نہیں پڑھ سکے گا، یعنی پیش کی جانے والی ٹرانسکرپشن کی بھی سیکیورٹی ویسی ہی ہوگی جو روایتی واٹس ایپ میسج کی ہوتی ہے یعنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں