جوڈیشل کمیشن :سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد

جوڈیشل کمیشن :سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد

اسلام آباد(نمائندہ دنیا،دنیا نیوز)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔

 ذرائع کے مطابق آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا، آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کے حق میں 11 ووٹ آئے ،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہ دیا،جسٹس منصور شاہ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اختلافی رائے دی، جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ، آئینی کمیٹی انکی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور جسٹس سلیم پر مشتمل ہو گی،آئینی بینچز کیلئے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار سانگی ، جسٹس ارباب علی، جسٹس یوسف علی، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل 2ماہ کیلئے کی گئی ہے ،واضح رہے گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں