پاکستان دلدل میں ، بانی پی ٹی آئی کنول کا پھول :مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300ارب ہے۔۔۔
عوام نے 8فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی، (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔ ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان دلدل میں ہے اور بانی پی ٹی آئی کنول کا پھول ہیں، پی ٹی آئی کی توجہ صرف بانی کی رہائی پر ہے جبکہ انہیں الیکشن اور جمہوریت کی بات کرنی چاہئے ۔