مقدمے کے بعد کیس مسنگ پرسن کا نہیں رہتا،سندھ ہائیکورٹ

مقدمے کے بعد کیس مسنگ پرسن کا نہیں رہتا،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچز کے لئے ججز نامزدگی کے بعد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایات جاری کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور نے سماعت کے دوران لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس درخواست میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف الزام ہوگا وہ آئینی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے تاہم اغوا یا گمشدگی سے متعلق معاملات میں درخواستیں ریگولر بینچ کے روبرو پیش کی جائیں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کیس مِسنگ پرسن کا نہیں رہتا، یہ تحقیقات کا معاملہ ہے ، عدالت کیوں تحقیقات کی نگرانی کرے ۔ عدالت نے درخواستوں کو ایف آر کے اندراج کے بعد مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ دیگر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں