پنجاب اسمبلی کی کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ قائم،سارہ احمد کنوینئر مقرر

 پنجاب اسمبلی کی کمیٹی آن جینڈر مین  سٹریمنگ قائم،سارہ احمد کنوینئر مقرر

لاہور (لیڈی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ قائم کردی ،ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد کنوینئر مقرر، سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبران صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی، خرم خان ورک، احمد خان لغاری، سردار اویس دریشک، راحیلہ خادم ، سلمیٰ سعید، اسما احتشام الحق اور دیگر شامل ہیں ۔کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ سے متعلق قومی اور بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد،خواتین کے حقوق بارے قانون سازی، پالیسی اور گورننس کے فریم ورک کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی سیاسی، سماجی واقتصادی شعبوں میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں