سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا،پنجاب میں3آپریشن،10دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا،پنجاب میں3آپریشن،10دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاب میں سکیورٹی فورسز نے 3آپریشنز کے دوران انتہائی مطلوب خوراج سمیت 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے دو الگ الگ آپریشنز میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا گیا،جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب خوارج کے سرغنہ خان محمد کھوری سمیت دو خوارج مارے گئے ، جب کہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ خان محمد کھورے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اورانتہائی مطلوب تھا،حکومت نے اس کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔دوسراانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے چھ خوارج ہلاک کردیے ۔صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی میں پولیس نے 2 خوارجی دہشتگردوں کی مارڈالا اورکئی فرارہوگئے ۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ کالعدم تنظیم کے مسلح خوارج پنجاب میں داخلے کی کوشش کررہے تھے ۔ کالعدم تحریک طالبان نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اورترجمان ابوالبصیر الشامی نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مرنے والوں کی تصاویر شیئر کردیں ،خارجی دہشت گرد اپنے کئی زخمی ساتھیوں کو لیکر بھاگ نکلے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں