محسن نقوی کی روضہ رسولؐ پرحاضری ،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا ئیں

محسن نقوی کی روضہ رسولؐ  پرحاضری ،ملکی سلامتی  و استحکام کیلئے دعا ئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اورچیئر مین روڈا سید اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے ۔محسن نقوی ، ملک محمد احمد خان ،خواجہ عمران نذیر اور اظفر علی ناصر نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے ،بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیااور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا ئیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں