مدارس بل پر معاملات طے پا چکے اب کوئی مسئلہ نہیں رہا:نوید قمر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس بل پر معاملات طے پا چکے ہیں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کیا گیا وعدہ پورا ہوجائے گا۔ مدارس رجسٹریشن کا بل جب پارلیمان سے پاس ہوا اس وقت اتنا وقت نہیں ملا تھا کہ ہر چیز کو بغور دیکھا جاتا، وفاق اور صوبے الگ الگ رجسٹریشن معاملے کو حل کر لیں گے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتی حکومت بنی، بلاول بھٹو کو اس میں وزیراعظم بنانا مقصود ہوتا تو پہلے دن ہی بنوا سکتے تھے ۔ملک کوقبل از وقت انتخابات کا نقصان ہو گا۔