پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد کو بھی چھوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 039 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1876 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوگئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں