جہانیاں: خاوند اور سسرالیوں کا خاتون پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

جہانیاں: (دنیا نیوز) ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں خاوند اور سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کر کے سر کے بال کاٹ دیئے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جہانیاں کے نواحی علاقے 139دس آر میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر نسیم بی بی کو خاوند اللہ رکھا اور سسر علی شیر نے تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو اپنے والدین سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

ادھر خانپور ہزارہ کے علاقہ مسلم آباد میں اراضی تنازع پر مخالفین نے شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے احمد یامین کی داڑھی، مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں