کرک: پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

کرک: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیم کے ہمراہ موجود پولیس حوالدار عرفان شہید ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس ہوا، پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں