کراچی میں ہونے والی انوکھی چیمپئنز گدھا گاڑی ریس سرتاج نامی گدھے نے جیت لی
کراچی :(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں ہونے والی انوکھی چیمپئنز گدھا گاڑی ریس سرتاج نامی گدھے نے جیت لی۔
چیمپئنز گدھا گاڑی ریس میں متعدد ریسر نے حصہ لیا، ریس کا فاتح لیاقت آباد کے عارف کا گدھا سرتاج رہا،دوسری پوزیشن چٹا استاد اور تیسری پوزیشن ندیم نے حاصل کی۔
ریس کے فاتح کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والےکو 30 ہزار روپے دیئےگئے۔
ریس میں حصہ لینے والے ہر ریسر کو تین تین ہزار روپے بھی دیے گئے۔