ویمنز انڈر 19 ٹی 20ایشیا کپ: پاکستان کل دوسرا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا
کوالالمپور:(دنیا نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی 20ایشیا کپ میں پاکستان کل گروپ اے کا دوسرا اور آخری میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی، پاکستان اور نیپال کا میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے پہلے میچ میں بھارت پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر چکا ہے۔