شیخوپورہ : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل
شیخوپورہ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ خانقاہ ڈوگراں میں پیش آیا جہاں درینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ سے گھر میں موجود دونوں بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔