پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کی رونمائی کی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فوٹو شوٹ بھی کرایا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
پہلا ون ڈے کل منگل کو پارل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورئن اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔