وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا پنجاب میں صفائی کا نیا نظام اورمیکنزم لانے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے صوبہ میں صفائی کا نیا نظام اورمیکنزم لانے کا اعلان کر دیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ذیشان رفیق آپ نے دیہات و چھوٹے شہروں کو صاف کر دیا تو آپ کی تصویر باہر لگا کر اس کو ہار پہنائیں گے۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں صفائی کا کوئی نظام موجود ہی نہیں تھا، دیہاتوں اور شہروں میں فارمولے کے تحت برابری کی بنیاد پر صفائی کا نظام لا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ہیومن ریزورٹ اور مشینری کے ذریعے سسٹم بنائیں گے جس کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے، صفائی کے بہترین نظام کے لیے پے منٹ اور دیگر معاملات کمپیوٹرائزڈ ہے۔