خیبرپختونخوا کابینہ میں پھر توسیع، مشال یوسفزئی آؤٹ، شفقت ایاز کی انٹری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، مشال یوسفزئی آؤٹ جبکہ شفقت ایاز کی صوبائی کابینہ میں انٹری ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بھیجی گئی سمری کی گورنر نے منظوری دے دی، شفقت ایاز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نامزد ہو گئے۔
منظوری کے بعد گورنر نے سمری واپس بھیج دی، گورنر نے مشال یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کر دیئے۔
گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد مشال یوسفزئی اب صوبائی کابینہ کا حصہ نہیں رہیں۔