چاوموس کا تہوار کیلاش کی وادیوں میں جاری، سیاحوں کی بڑی تعداد شریک
چترال:(دنیا نیوز) چاوموس کا تہوار کیلاش کی وادیوں میں جاری ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
چاوموس تہوار 7دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہتا ہے ، تہوار کی خاص تقریبات 21 اور 22 دسمبر کو ہوتی ہیں جبکہ وادی کیلاش میں جشن کا سماں ہے اور مقامی قبیلے کے افراد روایتی رسومات میں مصروف ہیں ۔
تہوار سے لطف اندوز ہونے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی اور ملکی سیاح کیلاش قبیلے کا رخ کرتے ہیں، کالاش فیسٹول چاوموس کی تیاری مہینوں پہلے شروع ہوتی ہے،خصوصاَ خواتین تہوار کیلئے کپڑوں کی خریداری اور تیاری میں طویل وقت صرف کرتے ہیں۔
اسی طرح مقامی خواتین مختلف رنگین دھاگوں سے کشیدہ کاری کرکے انہیں نہایت ہی دیدہ زیب بناتے ہیں، قبیلے کا منفرد چاؤموس تہوار 22دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔