پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا انتظار ہے: علی حیدر گیلانی

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے مسائل کے حل کیلئے کچھ فیصلے کیے تھے جن پر عملدرآمد کا انتظار ہو رہا ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چین سے وطن واپس آ چکی ہیں، پنجاب کے جو پیپلز پارٹی کو مسائل در پیش تھے وہ مریم نواز کے ساتھ مشاورت ہو گی، 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں دوبارہ نشست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ جو مسائل تھے ان پر دونوں جماعتوں کی مشاورت ہو چکی ہے، جہاں تک میری معلومات ہیں وفاق میں پیپلز پارٹی کو جو مسائل درپیش تھے وہ حل ہو چکے ہیں، پنجاب میں مسائل جوں کے توں ہیں۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، پیپلز پارٹی کا پنجاب میں مسقبل روشن ہے، اس دفعہ پنجاب اسمبلی میں پہلے کی نسبتاً ہماری تعداد دگنی ہے۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق میں پیپلز پارٹی کی وجہ سے کھڑی ہے، اس ساری صورتحال میں پیپلز پارٹی کیلئے پنجاب میں بہتر مواقع موجود ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں