امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرکے کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے: روسی صدر

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرکے کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی برانڈنگ نہیں کر رہے، یہ ہماری پالیسی نہیں، امریکا نے میزائل تعینات کیے تو روس ایسے میزائلوں کی تعیناتی سے اپنی تمام رضاکارانہ پابندیاں اٹھالے گا۔

ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ روس خود کو ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں کرے گا، ہم اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت برقرار رکھیں گے، یہ نیوکلیئر ڈیٹرنس کی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے رواں سال 189 یوکرینی علاقوں پر قبضہ کیا، امریکا یوکرین میں ہتھیار اور دیگر مدد بھیج کر کشیدگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، مغرب نے روس کو جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں