پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، فیس بک کے مرد صارفین 76 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ یوٹیوب کے مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ملک میں جنوری 2024 تک ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ انسٹاگرام کے مرد صارفین 64 فیصد اور خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں