الیکشن کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کردیئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 54 لاکھ، 34 ہزار 970 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ، ایک لاکھ 90 ہزار 169 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ، 44 ہزار 801 ہے۔
ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں کل 11 لاکھ، 54 ہزار، 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اسلام آباد میں 6 لاکھ 5 ہزار 32 مرد جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 442 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔