وزیراعظم نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو خط لکھ کر پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزراء کو لکھے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سےعوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزراء کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری اور آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزراء کو چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کا بھی حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں