چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 4 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

سکھر: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 4 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، سینئر جسٹس ذوالفقار احمد اور دیگر نے چیف جسٹس آف پاکستان کا استقبال کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کل صبح ڈسٹرکٹ کورٹ گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے چار روزہ دورے کے دوران گھوٹکی، صادق آباد ، لاڑکانہ اور سکھر ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں