حقیقت یہی پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے: میاں جاوید لطیف

لاہور:(دنیا نیوز)رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حقیقت یہی ہے پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پرکسی حدتک اداروں کا دباؤ رہا، آج کی پارلیمنٹ عالمی اداروں کا دباؤ بھی لے رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حقیقت یہی ہےپارلیمنٹ کےپلےکچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات،دوسری طرف سول نافرمانی کی بات کررہی ہے، سول نافرمانی کی بات2014سےہورہی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ کی لیڈرشپ صحیح بات کررہی ہے، جووعدہ کیا گیا اسے پورا کرنا چاہیے، بل پرسائن کریں یا نہ کریں ایکٹ بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں