تحریک انصاف نے مذاکرات کی ایک کھڑکی کھولی ہے: شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کی ایک ونڈوکھولی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہربخاری کےساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی کال کو کچھ دنوں کے لیے موخر کیا ہے، ان کو ایک موقع اور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نےمذاکرات کی ایک ونڈوکھولی ہے،اگراسٹیبلشمنٹ حکومت کےساتھ نہیں بیٹھتی توبامعنی مذاکرات کیسےہوں گے؟ ہم نے شرائط نہیں رکھی مگر ہمارے نکات پرہی بات ہو گی، ہم نے ونڈو کھول دی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پہل حکومت نےکرنی ہے، ہم اپنےاصولوں پرکبھی کمپرؤمائزنہیں کریں گے، جنگوں کےدوران بھی مذاکرات ہوتےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارلیمانی سیاست پریقین رکھتے ہیں، اسد قیصر ،مولانا فضل الرحمان سےرابطےمیں ہے۔