پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پارل: (دنیا نیوز) پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پارل میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاریوں میں عبداللہ شیفق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں