پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نجی و سرکاری سکولز میں 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 13 جنوری کو سکولز دوبارہ کھل جائیں گے۔
دوسری جانب سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔