بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ہونے کی وجہ سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں گیس پائپ لائن بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔