پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی جبکہ حالیہ میٹنگ میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، پاکستان کی لیگ کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی مناسب ہے، پاکستان سپر لیگ کی ڈرارفٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہوں گے، اس سے پہلے پی ایس ایل کے چند میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔