چند روز میں بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات اورفضل الرحمن کا مسئلہ جلد حل ہونے کی امید : واوڈا
کراچی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیراور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات اور مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مذاکرات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔ایم کیو ایم اور باپ کی نمائندگی اور پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی سر انجام دیا جائیگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہی طریقہ ہے بات چیت کو آگے بڑھانے کا۔ امید کرتا ہوں کہ میری کوششیں رائیگاں نہیں جا ئیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی اور میں یہ سب ہوتا ہوا بہت جلد دیکھ رہا ہوں۔