شفاف الیکشن تک صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی:غفور حیدری
پتوکی (آئی این پی )جے یوآئی کے جنرل سیکرٹری مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جب تک بغیر مداخلت شفاف الیکشن نہیں ہوتے قوم کے صحیح نمائندے نہیں آتے تب تک صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔۔۔
مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم بنے تو ملکی حالات بدل کر درست کرکے دکھائیں گے ،عوام کیلئے بہترین انتظامات،مہنگائی کا خاتمہ اور روز گار کے مواقع بھی پید اکرینگے ،مینڈیٹ واپسی کا مطالبہ پی ٹی آئی بھی کررہی اور ہم بھی کررہے ہیں۔ پھولنگرمیں ضلعی امیر قصور مولانا سفیان معاویہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے ۔مجبور ہوتو نواز شریف جیسا آدمی بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیتا ہے ۔اسلام آباد مارچ پر حکومت نے ہمیں روکنے کی کوشش کی یا تشدد کیا تو تشدد کا جواب تشدد ہی ہو گا ۔پی ٹی آئی کے احتجاج متشدد تھے جب آپ اہلکاروں پر تشدد کرینگے یا رینجرز اہلکاروں کا قتل کرینگے تو حکومت خاموش نہیں رہ سکتی۔