چیف جسٹس کا پشاوربار کیلئے ملٹی میڈیا سہولیات کا اعلان

چیف جسٹس کا پشاوربار کیلئے ملٹی میڈیا سہولیات کا اعلان

پشاور(این این آئی)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بار کیلئے ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت کی سربراہی میں بار کی کی کابینہنے چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی جہاں پشاوربار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہاراللہ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی اور پشاور بارایسوسی ایشن کے احاطے میں جاری پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وکلا کو دی جانے والی جگہوں، لائبریری کی تعمیر، بارروم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بار ووکیشنل کورس کے انعقاد، کورس میں رجسٹریشن کے عمل اور نوجوان وکلا کی اس میں شمولیت کے بارے میں بھی بتایاگیا، چیف جسٹس نے بار کی کابینہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا پشاور بار کابینہ کی کارکردگی دیگر بارز کے لیے مثال ہے ، صدر پشاور بارامجد علی خان مروت نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پشاور کے وکلا کو ٹریننگ کی سہولیات کی دستیابی کی نشاندہی کی۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے پشاور بار کے لیے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا، جس سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیکچرز وغیرہ تک پشاور بار کے وکلا کی رسائی براہ راست ممکن ہوسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں