بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 13500کرنیکا رواں سال سے اطلاق

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط  13500کرنیکا رواں سال سے اطلاق

اسلام آباد (آئی این پی)جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500سے بڑھا کر 13500روپے کر دیا گیا۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کر رہے ہیں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے ۔ رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے ۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں