نوشہرہ ورکاں:گاڑی پر فائرنگ،میاں بیوی اور دوست جاں بحق،4زخمی

نوشہرہ ورکاں:گاڑی پر فائرنگ،میاں بیوی اور دوست جاں بحق،4زخمی

شیخوپورہ ،نوشہرہ ورکاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر )دیرینہ رنجش پر شادی کی تقریب سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،راہگیروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔

بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں اولکھ بھائیکے کے ڈیرہ میرے والا کا رانا اسلم اپنی اہلیہ شمائلہ اور دوست محسن ساکن تھابل کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس نوشہرہ ورکاں آرہاتھا کہ جنڈیالہ شیر خان  کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی ،شدید فائرنگ سے رانا اسلم عرف رانا کودی، اسکی اہلیہ شمائلہ  بی بی اور دوست محسن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون کائنات زوجہ اسد عمر شدیدزخمی ہو گئی، گاڑی میں موجود ایک سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر عبدالغفور سمیت2راہگیر زخمی ہوگئے ، وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر موقع پر پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے والے 5ملزموں کو تعاقب کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں